پاکستان ہائی کمشن لندن میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی تصویری نمائش

Feb 06, 2023


لاہور (نیٹ نیوز) یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں بھارتی مظالم پر مبنی تصاویری  نمائش منعقد ہوئی۔ پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے تصویری نمائش کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی شہادتوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی تھی اور ہمیشہ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ پہلی نہیں، کئی ادارے بھارت کے ظالمانہ اقدامات کو بے نقاب کرچکے ہیں۔ بھارت میں پہلے مظالم کا سلسلہ کشمیریوں تک محدود تھا وہ اب عام مسلمانوں تک جا پہنچا ہے۔

مزیدخبریں