آرکیٹیکچرڈیزائن آرٹ اےوارڈ ز تقرےب ،32مختلف کٹیگریز میں ایوارڈز تقسیم

Feb 06, 2023


لاہور (کامرس رپورٹر)آرکیٹیکچر ڈیزائن آرٹ کے زیر اہتما م 2022-23ایورڈز تقرےب کا لاہور میں انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تخلیق کاروں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے 32مختلف کٹیگریز میں ایوارڈز دیئے گئے۔تقریب کا انعقاد قلعہ لاہو ر میں کیا گیا اس میں آرکیٹکچر ڈیزائن اینڈ آرٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد کے ساتھ عمائدین شہر کی بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔ 2008ءمیں اے ڈی اے کی بنیاد رکھی گئی اور حالیہ ایوارڈ سے قبل 2 ایورڈز کا انعقاد کیا جا چکا ہے جس میں کوشش یہی کی گئی ہے مقامی تخلیقی صلاحےتوں کے حامل افراد کی نہ صرف پذیرائی کی جائے بلکہ ان کے کام کو دنیا کے سامنے بھی لایا جائے۔ منتظمین کا ا س سلسلے میں کہنا تھا کہ ہم اپنے اس مقصد میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سلسلے کے پہلے ایوارڈ 19جنوری 2019میں منعقد ہوئے تھے اور اس میں صدر مملکت نے خصوصی طور پر شرکت کی تھی۔ رواں برس ایوارڈ کی ٹرافی عبدالجبار گل نے ڈیزائن کی ہے۔ اے ڈی اے ایوارڈز کی اہم بات ان کا ثقافتی اور تاریخی اہمیت کے حامل مقامات پر انعقاد ہے، اس موقع پر موسیقی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔اے ڈی اے کا دعویٰ ہے کہ ملک بھر میں کریٹیو انڈسٹری کی صلاحیتوں کے حوالے سے ہمارے علاوہ کوئی بھی کام نہیں کررہا ہے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کامران لاشاری تھے۔ انہوں نے آرکیٹکچر ڈیزائن آرٹ کی جانب سے ایوارڈز کی تقریب اور ماہرین کی صلاحیتوں کے اعتراف کو بہت سراہا۔ اے ڈی اے کی بانی ماریہ اسلم کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ آرکیٹکچراور ڈیزائن دونوں میں دس دس کٹیگریز تھیں، یہ سال بھر کی کاوشیں ہوتی ہیں، دنیا بھر سے فیلڈ کے ماہرین کو جیوری میں شامل کیا جاتا ہے اور وہی ان ایواڈز کا حتمی فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے جیو ری میں دنیا بھر کے متعلقہ اور مقامی یعنی پاکستانی ماہرین کے بارے میں بتایا کہ اٹلی سے سائمن سفریسو، یوکے سے تنویر حسن اور النور متھا، متحدہ عرب امارات سے یحییٰ جان، ڈنمارک سے جوزفین اکواماجبکہ پاکستان سے اعجاز احد، نو رجہان بلگرامی، اور راشد رانا نے اپنے تجربے اور علم کو استعمال کرتے ہوئے فاتحین کے ناموں کو حتمی شکل دی۔

مزیدخبریں