بھوئے آصل: بہترین کارکردگی پرپولیو ٹیموں میں تعریفی اسنادتقسیم 


 بھوئے آصل (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن نے پولیو ٹیموں کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد کیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایل کیو ایس اور پی سی ایم پاس ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر چوہدری اعجاز احمد سندھو ، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرساریہ بن نسیم نے پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی کی حامل ٹیموں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے تقریب تقسیم اسناد میں خصوصی طورپر شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن