سپر سمیش ٹی 20 میں آکلینڈ نے  ویلنگٹن کو 9 رنز سے شکست دیدی

Feb 06, 2023


ویلنگٹن (اے ایف بی)سپر سمیش ٹی 20 میں آکلینڈ نے ویلنگٹن کو 9 رنز سے شکست دے دی، خراب موسم کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ کو 18 اوورز تک محدود  کیاگیا ، آکلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 18 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے ، رابرٹ او ڈونیل نے 43 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، ویلنگٹن کی طرف سے لوگن وان بیک نے 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا ، ویلنگٹن کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 109 رنز بنا کر آٹ ہو گئی ، نک کیلی 24 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، آکلینڈ کے لوئس ڈیلپورٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

مزیدخبریں