بنگلہ دیش نے بائولنگ کوچ ایلن  ڈونلڈ کے معاہدے میں توسیع کردی


لاہور(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش نے بائولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کے معاہدے میں توسیع کردی۔بنگلہ دیش نے بائولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کے معاہدے میں رواں برس بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ تک توسیع کردی، ان کی خدمات گذشتہ برس مارچ میں حاصل کی گئی تھیں۔ابتدائی کنٹریکٹ آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ تک کا تھا مگر پھر اس میں بھارت سے ہوم سیریز تک پہلی توسیع کی گئی، اب اکتوبر میں ہونے والے میگا ایونٹ تک وہ بنگلہ دیشی بائولرز کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن