بھارتی مظالم پرعالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، آفتاب طارق 

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں یوم کشمیر کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، ماڈل کالج ایف سیون ٹو میں 14گرلز کالجز کی اجتماعی تقریب میں بچیوں نے کشمیریوں پر ڈھائے گئے مظالم کے حوالے سے ٹیبلوزپیش کیے اور تقاریر کے ذریعے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا،دوسری جانب اسلام آباد ماڈل سکول برائے طالبات جی نائن تھری میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا،  مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر آفتاب طارق تھے جبکہ ڈائریکٹر اکیڈمکس رفعت جبین نے بھی شرکت کی،تقریب میں پرنسپلز صبا فیصل،شازیہ شمیم رضوی،فرح حامد،ڈاکٹر فردوس سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب میں ماڈل کالج برائے طالبات ایف ٹین ٹو، ماڈل کالج ایف سیون فور، ماڈل کالج جی ٹین ٹو، ماڈل کالج ایف الیون سمیت دیگر کالجز کی طالبات نے یوم کشمیر کے حوالے سے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے،اس موقع پر خطاب کے دوران ڈائریکٹر کالجز پروفیسرمحمد آفتاب طارق نے کشمیر کے بارے میں بچوں کو بتایا کہ کشمیریوں کی خواہش کے برعکس بھارت نے فوج بھیج کر مظالم شروع کیے اور مظالم کا سلسلہ آج تک جاری ہے، کشمیری ہمارے بھائی ہے اور ہم ان کے دکھ و تکالیف میں برابر کے شریک ہیں۔
، اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عمل کرنا چاہیئے اور فوری طور پر بھارت کو کشمیر سے نکالا جائے، کشمیر میں بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں تاہم بین الاقوامی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، 14 کالجز کے بچیوں نے 20 پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن