راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈپٹی سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان سکینہ شاہد ،ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی ثمینہ احسان ،نائب ناظمہ صوبہ پنجاب نزہت بھٹی،کوثر پروین،رخسانہ غضنفر، ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید،ناظمہ ضلع راولپنڈی آنسہ اشفاق،نگران شعبہ نشرو اشاعت اسلام آباد،راولپنڈی ساجدہ ابصار اور سیکرٹری اطلاعات راولپنڈی قدسیہ مدثر نے پشاور پولیس لائن مسجد میں دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی ہے،نہوں نے کہا ہے کہ ایسے شرپسند عناصر انسانیت کے دشمن ہیں جو معصوم عوام کی جانیں لے رہے ہیں۔