ہری پور( این این آئی) خیبر پی کے کے ضلع ہری پور کے علاقہ سرائے صالح چنگی بانڈی میرا میںدو گروپوں کے مابین ہونے والے تصادم میں5 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ دونوں گروہوں کے مابین جائیداد کا تنازعہ تھا اور اسی پر جرگہ بلایا گیا تھا، تاہم کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اور دونوں جانب سے فائرنگ اور کلہاڑیوں سے وار کئے گئے جس میں موقع پر ہی5 افراد جاں بحق ہوگئے اور3 افراد شدید زخمی ہوئے۔
تنازعہ حل کرنے کیلئے بلائے گئے جرگہ میں تلخ کلامی پر کلہاڑیاں بھی چل گئیں‘ 3 افراد زخمی بھی ہوئے
Feb 06, 2023