گیان چند ایسرانی کا میرپوخاص میں سپنا بجیر کے مبینہ اغوا کے واقعہ کا نوٹس 


کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی کا میرپوخاص میں سپنا بجیر کے مبینہ اغوا کے واقعہ کا نوٹس، گیانچند ایسرانی نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں سپنا بجیر کی جلد بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل سی سی ٹی فوٹیج میں سپنا بجیر کو راہول میگھواڑ کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ کو کہا کہ واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے سپنا بجیر کی بازیابی کی کوششیں تیز کی جائیں ۔ آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے صوبائی وزیر کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس مبینہ اغوا ہونے والی بچی کی جلد بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، بچی کی بازیابی کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن