کراچی (کامرس رپورٹر )معروف عالم دین اور خطیب علامہ آغا جعفر علوی نے کہا کہ حضرت علی کی سیرت و کردار اور جرأت و بہادری مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے ،آج مسلم حکمران آپ کا طرز حکمرانی اپنائیں ،مسلم امہ کا سر بلند ہو سکتا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ معاشرے میں عدل و انصاف کا قیام،اور دیگر برائیاں بھی ختم ہو سکتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مولا علی کے آفاقی اور انقلابی اصول اور سیرت رشد و ہدایت کا مبع ہے ۔ہمیں اس کو نمونہ عمل بنانا ہوگا تاکہ قیادت تک اپنی زندگیوں کو سنوار سکیں اور آخرت میں بھی انہی مقدس ہستیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار ہوں۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان متحد ہوں اور اپنے آپس کے اختلافات ختم کر کے یکجا ہوں تاکہ اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔اس کے ساتھ ساتھ اسلامی دنیا کا وقار بلند ہو اور وہ بھی دیگر اقوام کی طرح اپنی زندگیاں عزت و آبرو کے ساتھ گزار سکیں۔