کراچی (کامرس رپورٹر )ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال اور اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ کوئٹہ ٹان سہراب گوٹھ پر پختون جرگہ کے عمائدین سے ملاقات کی اس موقع پر سانحہِ پولیس لائنز پشاور کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور زخمی ہونے والے افراد کے لئے جلد و مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی اراکین رابطہ کمیٹی ارشد حسن، ارشاد ظفیر، رکن رابطہ کمیٹی و ایڈ منسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایسٹ سید شکیل احمد، رکن رابط کمیٹی و ایڈ منسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی شریف خان بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ وفد کی پختون جرگہ عمائدین سے ملاقات
Feb 06, 2023