کراچی (کامرس رپورٹر ) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی پولیس نے رپورٹ پیش کی۔ شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 93 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جس میں 10 ڈکیتی، 2 فور وہیلرز چھیننے، 6 فور وہیلرز چوری، 6 موٹرسائیکل چھیننے اور 69 چوری کی واردتیں شامل ہیں۔ پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان 6 مقابلے ہوئے جس میں 7 اسٹریٹ کرمنلز کوزخمی حالت میں گرفتار کیاگیا جبکہ دیگر 8 جرائم پیشہ افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیاگیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 142ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، جن میں27اسٹریٹ کرمنلز / ڈاکو ،ایک دہشت گرد، 13 افراد سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کئے گئے،24منشیات فروش اور سپلائیر جبکہ77 دیگر جرائم میں ملوث افراد گرفتار کیے گئے۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران13غیر قانونی اسلحہ ،4 کلو گرام چرس ،15 چھینے گئے موبائل فون اور 16 مسرقہ گاڑیاں برآمد کیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 93 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ
Feb 06, 2023