دہشتگردی کے خلاف ملکی  قیادت و سیاستدانوں کا ایک  پیج پر ہونا ناگزیر ہے، بچو دیوان 


کراچی (کامرس رپورٹر)  چیئرمین پاک مسلم الائنس دیوان بچو عبد القادر دیوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ملکی قیادت اور سیاستدانوں میں اتحاد ضروری ہے، کیونکہ ملک ہے تو ہم سب ہیں، بچو دیوان کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ پہلے ملک کے سب سے بڑے صوبے نے جس حکومتی بحران کا سامنا کیا اس کے اثرات کو بھی نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔ اس ساری صورتحال کا براہ اثر ملک کی معیشت پر پڑاہے ، بچو دیوان نے کہا کہ اگرچہ امن و امان سمیت کئی مسائل آج بھی انتہائی تشویش کا باعث ہیں مگر اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی موثر اور مستحکم پالیسیاں ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایک بار پھر اہم فیصلہ سازی کے مرحلے میں ہیں ان پر فرض ہے کہ قومی مفاد اور وقت کے تقاضوں کو نظر انداز نہ کریں۔ اس وقت ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے سیاسی قائدین کو اس کا ادراک ہونا چاہیے۔معاشی چیلنجز تو اس ملک کا سدا بہار مسئلہ رہے ہیں مگر بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات کی صورت میں جو نیا چیلنج ابھر کر سامنے آ رہا ہے اس سے صرفِ نظر کی گنجائش نہیں۔ پاکستان نے پچھلے برسوں کی طویل اور کٹھن قربانیوں اور بے بہا مالی اخراجات کی بدولت امن کی بحالی میں کامیابی حاصل کی تھی مگر اب یہ چیلنج دوبارہ اُبھر رہا ہے، بچو دیوان نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیاسی جماعتوں متحد ہونے کی جتنی ضرورت آج ہے ، شاید اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔ 

ای پیپر دی نیشن