امریکہ میں اسلام کی نشرو اشاعت

Feb 06, 2023

ڈاکٹر شہباز چشتی


مغرب کو قرآن کی حقانیت جاننے کے لئے اور کس قسم کی گواہی چاہئے؟ اگر اس کتاب الٰہی کی نظریاتی کشش قلب و نگاہ کو ورطہء  حیرت میں ڈال نہ رہی ہوتی تو آج یورپ میں چرچ ،مسجدوں میں نہ بدل رہے ہوتے آج یورپی ممالک لی لائبریریوں کی جگہوں  پر اسلامک سینٹرز قائم نہ ہوتے آج امریکہ کے کلیساؤں اور افریقہ کے صحراؤں میں اذان بلالی نہ گونج رہی ہوتی اگر قرآن الہامی ہدایت کا سر چشمہ نہ ہوتا تو ڈچ پارلیمنٹ کا ممبر جورم وین کلوروین اسلام دشمنی میں پاگل پن کی حد تک جانے کے بعد قرآن پڑھ کر خدا کی واحدانیت کا اقرار اور محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی عالمگیر نبوت کے گن نہ گاتا۔ وہ اپنی کتاب عیسائیت سے اسلام تک کے سفر میں لکھتا ہے۔ کہ ’’یورپ قرآن کو زہر بھری کتاب کہتا ہے کاش دشمنان قرآن اس حکمت بھری کتاب کا مطالعہ کرتے تو میری طرح نہ صرف ان کی قرآن پاک کے بارے میں رائے بدل جاتی بلکہ وہ پر سکون روحانی زندگی  گزارنے کے لئے قران کے دامن میں پناہ لے لیتے۔ 
قرآن پاک کی بے حرمتی سویڈن  میں طاغوت کا گماشتہ کرے یا ہالینڈ میں ابلیس کا نمائندہ کرے قرآن کی عظمت و حقانیت پر تو کوئی فرق نہیں پڑھے گا  ہاں البتہ ایسے واقعات بے حس مسلمانوں کو جھنجھوڑنے اور ان کی غیرت ایمانی تازہ کرنے کے لئے کافی موثر ثابت ہوتے ہیں ہمیں تو ہین قرآن کا جواب مزید بچوں کو حافظ قرآن بنا کر دینا دینا چاہیے راقم اکحروف نے خدا نے اپنے فضل سے امریکہ جیسے ملک میں شراب خانے کو مسجد و مدرسہ میں بدلنے کی توفیق عطا فرمائی جہاں ناظرہ قرآن کے علاوہ حفظ قرآن کا بھی انتظام ہے جہاں  امریکی مسلمان بچے سکول کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمارے ادارے سے حفظ قرآن کر رہے ہیں انہی میں ایک طالب علم کم عمری میں ہر سال رمضان میں نماز تراویح میں قرآن سنانے کا اعزاز حاصل کرتا ہے مستشرقین اور منکرین قرآن جتنا بھی زور لگا لیں اسلام کی پھیلتی ہوئی ترقی کو نہیں روک سکتے۔ قرآن کریم کی سورہ مجادلہ کی بیان کردہ حقیقت جس میں رب کریم نے فرمایا کہ ’’میں نے فیصلہ کر دیا ہے کہ میں غالب آؤں گا اور میرے رسول غالب آئیں گے‘‘ اس پشین گوئی نے ابو جہل کے بیٹے عکرمہ کو کفر سے نکال کر محمد عربی کا غلام بنایا، خالد بن ولید کو اسلام دشمنی سے نکال کر سیف اللہ بنایا، عبد اللہ بن سلام کو یہودیت سے نکال کر عاشق رسول بنایا اور لات و منات سے مدد مانگنے والے ابو سفیان کو موحد و مومن بنایا تو آج کے مشرکین و معاندین بھی یا اسلام دشمنی چھوڑ دیں گے یا پھر اس دین حق کو قبول کرکے  اسلامی نشا ثانیہ کے نقیب بن جائیں گے۔ 

مزیدخبریں