شہر قائد میں آٹے کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

Feb 06, 2023


کراچی(کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کراچی میں آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے صورت حال میں کوئی بہتری نہیں آئی اور اب بھی اڑھائی نمبر آٹا 105 سے 110 روپے تک فروخت کیلئے بازاروں میں موجود ہے۔ایسے ہی فائن آٹا 125 روپے سے 140 روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے جبکہ چکی آٹا 130 سے 140 روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ آٹے کی فی کلو سرکاری قیمت 95 روپے ہے جبکہ چکی آٹے کی سرکاری قیمت 105 روپے فی کلو مقرر ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان، ریفائنریز میں صرف 10 دن کا تیل باقی رہ گیااس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ فلور ملز سرکاری سطح پر فراہم کردہ گندم سے اڑھائی نمبر آٹا کم اور فائن آٹا اور میدہ زیادہ تیار کر رہے ہیں۔دکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فلور ملز مالکان کو فراہم کردہ سرکاری گندم اور آٹیکی صورتحال کا جائزہ لے۔

مزیدخبریں