کراچی (کامرس رپورٹر )دنیا کی سب سے بڑی کنزیومر گڈز کی نمائش امبیانتے 2023 کاجمعہ کو جرمنی کے فنانشل شہر فرینکفرٹ میں آغاز ہو گیا ،نمائش7فروری تک جاری رہے گی جس میں5 پاکستانی کمپنیاں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔تقریباً 4ہزار 561 نمائش کنندگان 83 ممالک سے اس نمائش میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ 160 ممالک سے تجارتی خریداروں کو خوش آمدید کریں گے۔ پاکستان سے شرکت کرنے والے نمائش کنندگان میں عنایا سالٹ، حب پاک سالٹ، پاکستان سوینئر، شارپ ایج اور طارق گلاس شامل ہیں۔ یہ نمائش کنندگان انٹیرئر ڈیکوریشن ، کچن ایسی سریز اور دیگر کنزیومر گڈز سے جڑی ہوئی مصنوعات کے ساتھ نمائش میں شریک ہوئے ہیں۔ امبیانتے واحد نمائش ہے جو کہ کنزیومر گڈز کی وسیع رینج کو عالمی مارکیٹ کے لئے پیش کرتا ہے۔ اس نمائش میں ڈائنگ کے لئے مخصوص ایریا ٹیبل، کچن اور گھریلو مصنوعات کے لئے پہلے نمبر پر آتا ہے۔ لیونگ سے متعلق ہال میں انٹیرئیر ڈیزائن، فرنشنگ اور ڈیکوریشن کی تمام مصنوعات موجود ہیں۔ گونگ سے جڑے ہوئے ایریا میں تحائف اور مرسنل ایسیسریزکی جامع رینج پیش کرتا ہے اور اب ساتھ ساتھ اب اس میں پریمیم اسٹیشنری اور اسکول سپلائز بھی شامل ہیں۔پاکستان کئی سالوں سے امبیانتے میں اپنی مصنوعات کے ساتھ شرکت کر رہا ہے اور کئی صنعتیں جن میں کٹلری، کراکری اور سالٹ پروڈکٹس شامل ہیں، اس نمائش کے زریعے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ یہ ایک ایسی نمائش ہے جہاں پاکستانی صنعتکار اپنی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں پیش کر سکتے ہیں۔
کنزیومر گڈز نمائش امبیانتے کا فرینکفرٹ میں آغاز
Feb 06, 2023