امپورٹڈ حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا: نوابزادہ منصور

Feb 06, 2023


خان گڑھ ( خبر نگار‘نامہ نگار) امپورٹڈ حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے جبکہ آئندہ چندروز میں مزید مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے جس سے عوام کو مزید پریشانی کا سامنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیرمال پنجاب نوابزادہ منصور احمدخان نے چئیرمین عمران خان کی طرف سے دی گئی کال پر مہنگائی کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پیٹرول، گیس،بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کی خاطر ملک بھر میں مہنگائی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی خاطر آئی ایم ایف کو انکار کیا مگر امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کی منت سماجت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور آئندہ الیکشن میں پی ڈی ایم کے خلاف نفرت ہو گی۔ نوابزادہ بلال احمدخان نے کہا کہ عوام ساتھ دیں تو امپورٹڈ حکومت کا دھڑن تختہ کر دیں گے۔

مزیدخبریں