ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلر ہاؤس سمیت تمام رہائشی کالونیوں میں علیحدہ علیحدہ بجلی کے میٹر نصب کر دئیے گئے ہیں۔ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلر ہاؤس سمیت تمام گھروں کے باہر الگ الگ بجلی کے میٹروں کی تنصیب کا کام شعبہ مینٹیننس کے تحت جاری تھا اور جو اب پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ یونیورسٹی میں گھروں کے باہر بجلی کے میٹروں کی تنصیب سے تمام اساتذہ کرام اور ملازمین بجلی کی قیمت خود ادا کریں گے۔