یوم یکجہتی کشمیر‘ جہانیاں میں  کوئی سرکاری تقریب نہ ہوئی

Feb 06, 2023


جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے جہانیاں میں سرکاری سطح پر کوئی بھی تقریب منعقد نہ کی گئی، تفصیل کے مطابق تحصیل انتظامیہ کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے جہانیاں میں سرکاری سطح پر کسی بھی طرح کا کوئی پروگرام ارینج نہ کیا گیا ,شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا جبکہ جماعت اسلامی دیگر تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے شہر بھر میں ریلیاں نکالی گئی جس میں.شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

مزیدخبریں