وزیراعظم کی بلائی گئی اے پی سی 7کے بجائے 9فروری کو اسلام آباد میں ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس( اے پی سی) 7 کے بجائے 9 فروری جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں ملک کی تمام قومی وسیاسی قیادت کو مدعو کیا گیاہے۔سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی، نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن