ترکیہ اور شام میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر مملکت کا اظہار افسوس

Feb 06, 2023 | 16:06

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیا ہے۔سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ اور شام میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں، ترکیہ اور شام کی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اِس گھڑی میں پاکستانی عوام اور میری ہمدردیاں ترکیہ اور شام کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائے، مرحومین کو سکون نصیب فرمائے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔

مزیدخبریں