تحریک انصاف نے رجسٹرارآفس کے فیصلے کیخلاف  سپریم کورٹ  میں اپیل دائر کردی

Feb 06, 2023 | 18:12

ویب ڈیسک

محسن نقوی کیخلاف درخواست پراعتراضات کے معاملے میں پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کیخلاف درخواست پر اعتراضات کے معاملے تحریک انصاف نے رجسٹرارآفس کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی۔تحریکِ انصاف کی جانب سے رجسٹرار آفس کے خلاف اپیل میں استدعا کی گئی کہ رجسٹرار آفس کا 31 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اورمرکزی درخواست اعتراضات ختم کرکے سماعت کیلئے مقررکی جائے۔پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھے جاسکتے۔  اعتراضات عائد کرتے وقت قانون کا درست جائزہ نہیں لیا گیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر تحریک انصاف کی درخواست واپس کردی تھی۔ تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا۔

مزیدخبریں