مسلسل نظربندی کیخلاف ایرانی فلمساز نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کردی

Feb 06, 2023 | 22:42

ویب ڈیسک

ایران کے با اثر فلم سازوں میں سے ایک جعفر پناہی نے اپنی مسلسل نظربندی کے خلاف تہران کی جیل میں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ایرانی فلمساز پر 2009کے انتخابات کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران حکومت مخالف پروپیگنڈا کرنے اور مظاہرین کو اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔پناہی نے اپنی اہلیہ کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر جیل میں بھوک ہڑتال شروع کرنے سے متعلق لکھا۔ایرانی فلم ساز کو11 جولائی 2022کو تہران کی ایک جیل کے سامنے سے گرفتار کیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ انہیں 2011 میں تہران کی عدالت کی طرف سے جاری کردہ چھ سال قید کی سزا کاٹنا پڑے گی۔کانز فلم فیسٹول کے ایوارڈ یافتہ جعفرپناہی دی وائٹ بیلون، دی سرکل اور نو بیئرز جیسی فلموں کی ہدایت کاری کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں