انتخابات کا وقت بڑی تیزی سے اٹھ فروری کی طرف بھاگ رہا ہے انتخابات کی تاریخ میں بہت تھوڑے دن باقی رہ گئے ہیں ملک بھر کے ہر شہر میں ہر سیاسی پارٹی کے لیڈران اپنے اپنے جلسے کر رہے ہیں وقت سے قبل ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کس پارٹی کو حکومت ملے گی فی الحال تو اس سیاسی میدان میں ہر سیاسی پارٹی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ ایک دوسرے پر بھرپور الزام تراشی ہم نے یہ کیا اس نے یہ نہیں کیا اس کو یہ کرنا چاہیے تھا وغیرہ وغیرہ کے جلسے ہو رہے ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ان جلسوں میں رش کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ ہو رہا ہے کہ کیا یہ وہی قوم ہے جو گزشتہ پانچ سالوں سے مہنگائی کا رونا رو رہی تھی اور ہر طرف اب تک ہم یہی سنتے آئے ہیں کہ یہ غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئی ہے۔
افسوس ان حکمرانوں اور سیاست دانوں کو شرم نہیں آتی جو عوام کے ساتھ اتنا ظلم و زیادتی کر رہے ہیں اب وہی عوام ان سابقہ حکمرانوں اور نئے پرانے سب سیاست دانوں کے گلوں میں پھولوں اور نوٹوں کے ہار ڈال کر یہ عوام شاید ان کا شکریہ ادا کر رہی ہے کہ ان لوگوں نے جب یہ برسر اقتدار تھے تو انہوں نے مہنگائی کرنے ظلم و ستم نا نا انصافیوں میں کوئی کثر نہ چھوڑ رکھی تھی اور اس وقت اپنے آپ کو ایک دوسرے سے لڑائی جھگڑا اور صرف اور صرف ان کی جنگ اقتدار کی جنگ تھی غریب عوام کے حقوق کے لیے کسی نے بھی کوئی جنگ نہیں لڑی اس بچاری عوام کی تقدیر نہ بدل سکی ان کے حصہ میں تو آج بھی محرومیوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اس وقت تو یہ لوگ اقتدار کے نشے میں کسی کو نہیں پہچانتے تھے کہ یہ کون ہے کیونکہ اس وقت یہ اقتدار کے نشے میں ڈوبے ہوئے خوب مزے کر رہے تھے تو اس وقت ان کے اقتدار کے نشہ نے ان کی عقلوں پر پردے ڈال رکھے تھے۔ لہذا ہم اس کے عوض آپ کو پھولوں کے ہار پہنا کر آپ کا سواگت کرتے ہیں۔
ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا وہ تقدیر کے فیصلے تھے شاید اس لیے قوم کا ہر فرد اپنے اپنے لیڈر کو یہ کہہ کر پکار رہا ہے کہ قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں ظلم کی انتہا کرو ہم تمہارے ساتھ ہیں مہنگائی کی انتہا کرو ہم تمہارے ساتھ ہیں ظلم و ستم کی انتہا کرو ہم تمہارے ساتھ ہیں جھوٹے سچے فیصلے کرواؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں ایک دوسرے کو برا بھلا کہو ہم تمہارے ساتھ ہیں اقتدار کی کرسی کے لیے لڑو جھگڑو مرو ہم تمہارے ساتھ ہیں کسی کو ملک بدر کرو کسی کو جیل میں رکھو ہم تمہارے ساتھ ہیں واسا کا گندا پانی ہر غریب شخص کو پلاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں گلیوں محلوں میں گندگی کے ڈھیر سجاؤ ابلتے گٹر بغیر ڈھکنوں کے رکھو ہم تمہارے ساتھ ہیں اور ظلم و زیادتی منشیات فروشی ، چوری چکاری ، ڈکیتی شہریوں کا سکون برباد ہو کر رہ گیا لوٹ مار کی انتہا اور کرو ہم تمہارے ساتھ ہیں غریبوں پر ظلم و ستم لٹ مار ہونے دو ہم تمہارے ساتھ ہیں رشوت کا بازار ہر محکمے میں ہر دور میں رہا ہے اس کو مزید فروغ دو ہم تمہارے ساتھ ہیں یہ گوشت والوں دودھ والوں سبزی والوں جنرل سٹور والوں کی لوٹ مار کو بڑھاؤ مزید بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں آپ نے مرغی اور دیگر گوشت کو غریب کی پہنچ سے دور کر دیا ہے اس کے باوجود بھی ہم تمہارے ساتھ ہیں ہم اپنے بچوں کو گندا پانی اور کیمیکل ملا دودھ اور ناقص گھی سے پرورش کر رہے ہیں لہذا تم قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں سکولوں اور کالجوں کی فیسیں بڑھاؤ بلکہ مزید بڑھاؤ تاکہ یہ لوگ پڑھ نہ سکیں تم قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں محکمہ پولیس واپڈا اور دیگر سرکاری بدمعاش محکموں کی مزید رسیاں اور دراز کرو ہم تمہارے ساتھ ہیں بجلی کے بلوں پر ٹیکس مزید بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں گیس ، بجلی اور مہنگی کرو ہم تمہارے ساتھ ہیں شرافت سے جینے والوں اور غریب عوام پر ظالم بدمعاشوں کے ظلم کی رسیاں اور مزید کرو قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں اور ظلم کو مزید فروغ دو ہم تمہارے ساتھ ہیں ملکی خزانے کے متعلق خالی ہے خالی ہے کا واویلا کرو کرو قدم بڑا ہم تمہارے ساتھ ہیں باہر کے ملکوں سے اور قرضے لو ہم تمہارے ساتھ ہیں اس ملک کے بچے بچے کو مقروض کر دیں ہم تمہارے ساتھ ہیں غیر ملکی دوروں کے دوروں پر رہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں یہاں تک کہ آپ ہمارا یہ ملک پاکستان جس کو قائدا اعظم محمد علی جناح رحمت اللہ علیہ حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے بہت ساری جانوں کی قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے جس طرح بھی ہو سکے جیسے ہو سکے اس ملک کا بیڑا غرق کرنے میں تمام تر سیاستدان اور سابقہ حکمرانوں سب مل کر اس کو عوام سمیت بیچ ڈالیں ہم تمہارے ساتھ ہیں بہرحال اس ملک کا پھکا تیلا
نہیں رہنا چاہیے قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں صحت و صفائی اور تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے جھوٹے وعدوں کو مزید ایک بار پھر کرو اور قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں لوگوں کو جھوٹے سبز باغ دکھاؤ اور اس بھولی بھالی عوام کو ایک بار پھر بدو بناؤ قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں ہر محکمہ میں ہر جگہ پر اور ہر طرح سے فرعونیت کو فروغ دو قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے قانون کو مزید اور اچھا کرو قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں آپ ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے جائیں قدم بڑھاتے جائیں ہم تمہارے ساتھ ہیں عوام کو ایسا ماحول دو جس کے آپ خواہش مند ہیں قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔
قارئین قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں اس کالم کو مزید اگے بڑھایا جا سکتا ہے مگر فی الحال اتنا ہی کافی ہے۔چلیں دیکھتے ہیں کہ آنے والے وقت میں قدم کون آگے بڑھاتا ہے اس ملک کو بچانے کے لیے کون آگے بڑھتا ہے یہ پھر ایک بار وقت بتائے گا آٹھ فروری کی رات کو نتائج آنا شروع ہو جائیں گے اور یہ فیصلہ بھی ہو جائے گا کہ آئندہ پانچ برس کے لیے پاکستان کے کروڑوں ووٹرز کس جماعت کو اقتدار کے ایوانوں میں بھیجتے ہیں۔
یہ انتخابات بہت سے نمایاں سیاست دانوں کے لیے بہت مشکل ثابت ہو سکتے ہیں۔کیونکہ اس مرتبہ ووٹرز بھی کسی کی محبت یا کسی کی نفرت میں ووٹ کاسٹ نہیں کرے گا کیونکہ جنونی لوگوں کی تعداد بہت کم ہے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران عوام کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے عوام اس کا بدلہ لینے کے لیے ان سیاست دانوں سے کچھ نیا ہی کر کے دکھائے گی کیونکہ اب عوام کی طرف دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ عوام اپنے اپنے امیدواروں کی محبت میں جھوٹے وعدوں کے عوض گرفتار ہو کر لگتا نہیں ہے کہ عوام جس طرح نظر آرہے ہیں ایسے ہی ہو مگر اندازہ کچھ اور ہو رہا ہیکہ عوام اس بار کرے گی کچھ اور دکھائے گی کچھ بہرحال ہم تو یہی کہیں گے کہ ملک و قوم کے لیے جو بہتر ہے اس کا چنا? کریں اور جذباتی دھڑے کی سیاست کا فیصلہ نہ کریں۔
قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں
Feb 06, 2024