لاہور(خصوصی نامہ نگار) حضرت واصف علی واصف کے 32ویں عرس کی تقریبات اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔عرس کا آغاز مزار شریف پر چادر پوشی سے ہوا ‘دوسرے روز حضرت واصف علی واصف کی شخصیت اور تعلیمات سے متعلق سیمینارکیا گیاجس میں مقررین نے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔اسلام کی سربلندی اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔