اسلام آباد (خبر نگار )جماعت جلالیہ پاکستان کے زیر اہتمام بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور مظلوم کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان حضرت علامہ الحاج مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین درگاہ مقدسہ بھکھی شریف کی ہدایت پر پاکستان کے مختلف شہروں میں یکجہتی کشمیر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق مرکزی ریلی جماعت جلالیہ منڈی بہاو¿ الدین کے زیر اہتمام صدر گیٹ تا پریس کلب منڈی بہا الدین تک پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین درگاہ مقدسہ بھکھی شریف کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی،اس موقع پرانہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں،عالم برداری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھرپور کوشش کرے ۔ مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا
تھا کہ بھارتی ریاستی مظالم سے کشمیری مسلمان بھائیوں کے بنیادی حقوق معطل ہو چکے ہیں ۔شیخ الحدیث ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت جلالیہ پاکستان نے کہا کہ جماعت جلالیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام چائنہ چوک تا نیشنل پریس کلب اسلام آبادتک ، مری روڈ سے راولپنڈی پریس کلب تک ریلیاں نکالی گئیں۔