اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور شاہ محمود قریشی کیخلاف ایک اور مقدمے میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ 9 مئی کے واقعات سے متعلق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف آج اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔ عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھی طلب کر رکھا ہے۔
9 مئی ‘ بانی پی ٹی آئی کیخلاف ایک اور فردِ جرم کا امکان‘ آج اڈیالہ جیل میں سماعت ہوگی
Feb 06, 2024