پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں  پھنسے 9 بھارتیوں کی جان بچا لی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کھلے سمندر میں بروقت امدادی کارروائی کے نتیجے میں بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچا لی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو سمندر میں پھنسی SAS-5 نامی کشتی کی ہنگامی کال موصول ہوئی۔ سمندر میں پھنسی SAS-5 نامی کشتی میں فنی خرابی کے باعث انجن مکمل طور پر بند ہو گیا تھا۔ پی ایم ایس ایس کشمیر نے مصیبت زدہ کشتی کو تلاش کر کے تکنیکی مسئلہ دور کیا اور عملہ کو طبی امداد فراہم کی۔ فنی خرابی دور ہونے کے بعد کشتی اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگئی۔ کشتی 4 فروری کو بھارتی بندرگاہ دابھول سے شارجہ کیلئے روانہ ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن