شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی‘نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ کشمیر کا مقدمہ نوازشریف نے بہتر انداز میں لڑا تھا نوازشریف کے دور میں مودی سمیت کسی بھی بھارتی وزیراعظم کی جرات نہیں تھی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ بنائیں بانی پی ٹی آئی کی غلط سفارتی پالیسیوں کے باعث پاکستان دنیا میں اکیلا ہوا جس کا بھارت نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ کرکے وہاں مقیم مسلمانوں پر ظلم و ستم کے نئے پہاڑ گرائے گئے انشاء اللہ نواز شریف وزیر اعظم بننے کے بعد کشمیر کے مسئلہ کو پہلی فرصت میں حل کریں گے نواز شریف وزیراعظم بننے کے بعد ملک میں مہنگائی بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا عوام کو سستا پٹرول بجلی گیس ملیں گی پوری دنیا نواز شریف پر اعتماد کرتی ہے۔