لاہور (آئی این پی ) ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں نمونیا سے مزید 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 605 جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران 177 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، تاہم صوبائی دارالحکومت میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 318 اموات اور 20 ہزار 872 کیسز سامنے آئے، لاہور میں رواں سال نمونیا سے 58 ہلاکتیں اور 4 ہزار 50 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔
پنجاب میں خطرناک نمونیا سے مزید 2 بچے جاں بحق : محکمہ صحت
Feb 06, 2024