مستونگ‘ حب (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے شہروں حب اور مستونگ میں پی پی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم سے حملے کئے گئے۔ حملوں میں تین راہ گیر زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خاران میں دو سکولوں اور واپڈا آفس پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری طرف پی پی 29 پنجگور میں انتخابی کیمپ کے قریب دستی بم کا حملہ کیا گیا۔ دستی بم حملہ جے یو آئی امیدوار عطاء اﷲ بلوچ کے دفتر کے قریب ہوا۔