کراچی (نیٹ نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابی مہم چلانے کے لیے سیاسی جماعتوں نے طیاروں کا استعمال شروع کر دیا۔ پیر کو تشہیری مہم کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں ریلی پر طیارے سے پمفلٹ گرائے گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم مانڈوی والا نے انتخابی مہم کے لیے سکائی ونگز سے رجوع کیا تھا۔ الیکشن 2024ء میں ملک میں پہلی بار آسمان سے طیاروں کے ذریعے انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے جس کے لیے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے نجی ایوی ایشن کمپنی سکائی ونگز کی خدمات حاصل کی ہیں۔ کراچی، نوابشاہ اور دیگر شہروں میں فضا سے انتخابی پمفلٹ گرانے کے لیے امیدواروں نے رابطے کیے ہیں۔