کسی کی مداخلت قبول نہیں، مالدیپ کے صدر کا بھارت کو پھر انتباہ

Feb 06, 2024

مالے(آئی این پی)مالدیپ کے صدر محمد معزو نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی ملک کو اپنے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہی سبب ہے کہ مالدیپ کی سرزمین پر تعینات بھارتی فوجیوں کے انخلا کے لیے مالے اور نئی دہلی کے درمیان 10مئی کی ڈیڈ لائن پر اتفاق ہوگیا ہے،پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے مالدیپ کے صدر محمد معزو نے کہا کہ مالدیپ میں قائم تین ایوی ایشن پلیٹ فارمز میں سے ایک پر تعینات بھارتی فوجی 10مارچ تک ملک چھوڑ دیں گے،مالدیپ اس حوالے سے بھارت سے اپنے معاہدے کی تجدید نہیں کرے گا، صدر محمد معزو کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری خود مختاری پر اثر انداز ہو،اپوزیشن کی مالدیپ ڈیموکریٹک پارٹی اور ڈیموکریٹس نے پارلیمنٹ سے صدر محمد معزو کے خطاب کا بائیکاٹ کیا،87رکنی پارلیمنٹ میں دونوں جماعتوں کے ارکان کے کی تعداد 56ہے۔

مزیدخبریں