لندن(نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔ بکنگھم پیلس کے بیان کے مطابق بادشاہ کا ’باقاعدہ علاج‘ شروع کردیا گیا ہے، وہ اپنے علاج کے بارے میں مکمل پراْمید اور جلد اپنی عوامی ڈیوٹی پر واپس آنے کے منتظر ہیں۔بکنگھم پیلس کے مطابق یہ پروسٹیٹ کینسر نہیں لیکن بیان میں کینسر کی قسم یا اسکی اسٹیج کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔
برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر میں مبتلا ہوگئے
Feb 06, 2024