علماء کونسل کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان، وعدے پورے کرینگے: رانا ثناء

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مرکزی علماء کونسل پاکستان نے عام انتخابات 8فروری 2024ء میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کردیا۔ رانا ثناء اللہ اور مولانا زاہد محمود قاسمی  نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب نے قائدین مرکزی علماء کونسل پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی علماء کونسل پاکستان نے ہمیشہ اسلام اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ ہم مشکور ہیں کہ اس  انتخابات کے موقع پر مرکزی علماء کونسل پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کیا اور ہم امید کرتے ہیں کہ لیگی امیدواروںکو کامیاب بنانے کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا منشور واضح ہے کہ ہم اپنے وعدے کے مطابق ملک میں معاشی اصلاحات، سستی بجلی، مہنگائی کا خاتمہ، تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قوم سے جو وعدے کئے ہیں ان کو ہر ممکن پورا کریں گے۔ ملک کو معاشی بحران سے نکالیں گے۔ اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا تو وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اپنے وعدے پورے کرے گی۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہمارے بزرگوں کا دیرینہ تعلق ہے اور ہمیشہ دائیں بازو کا ذہن رکھنے والی جماعتوں نے مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کیا اور ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والی حکومت  عقیدہ تحفظ ختم نبوت تحفظ، ناموس رسالت ؐ، تحفظ ناموس صحابہ ؓو اہل بیتؓ، تحفظ مدارس دینیہ، نظریہ پاکستان کا ہر صورت دفاع کرے گی۔  مرکزی علماء کونسل اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔ اس موقع سمندری سے آزاد امیدوار مرکزی علماء کونسل تحصیل سمندری کے صدر مولانا محمد عامر اشرف حلقہ PP-105 سے قائدین کے حکم پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار راؤ کاشف رحیم کے حق میں دست بردار ہو گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...