لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے الیکشن 2024 کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق اہم پیغام جاری کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ الیکشن 2024ء کے پر امن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس تیار ہے۔ پاکستان کے تمام قومی ادارے پر امن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنا رہے ہیں۔انتخابی عمل میں گڑبڑ کرنیوالوں کیخلاف بلا تفریق سخت قانونی کاروائی ہوگی۔