عوام تیر پر ٹھپہ لگائیں‘بنیادی سہولیات ہم فراہم کرینگے:میاں مصباح الرحمن

لاہور(نیوز رپورٹر)پی پی 160سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں مصباح الرحمن نے کہا    ہے کہ 8فروری کو اہلخانہ کے ہمراہ تیر پر ٹھپہ لگائیں میںوعدہ کرتا ہوں ماڈل ٹاؤن اور گلبرگ والی ساری سہولتیں آپ کویہاں فراہم کرینگے۔وہ پی پی 159  پاک عرب سوسائٹی میں شیخ ارسلان مقبول  کے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پرعثمان ملک،عمر شریف بخاری‘ راؤ خالد ،تنویر احمد جٹ ، زہرہ نقوی ،وحید احمد بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن