کشمیری مسلمانوں کےساتھ ہمدردی پاکستانی قوم کا فریضہ ہے،ساجد نقوی

Feb 06, 2024

 اسلام آباد(خبرنگار)(خبرنگار)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی اور ان کے موقف کی ترجمانی پاکستانی قوم کا فریضہ اور عدل و انصاف کا تقاضا ہے لہذا اس فریضے کی ادائیگی کے لئے ہم ” یوم یکجہتی کشمیر“ منارہے ہیں۔مظلوم کشمیری مسلمان نصف صدی سے زائد بھارتی ظلم و ستم کا شکار ہیں اورستم بالائے ستم 5 اگست 2019 کے بعد سے اب تک بھارتی مظالم میں اضافہ تشویشناک ہے ان حالات میں عالمی امن کے دعویدار اداروں‘ انسانی حقوق کی تنظیموں‘ اقوام متحدہ اور اسلامی سربراہی کانفرنس تنظیم کو بھی چاہیے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے کیونکہ خطہ میں پائیدار امن کا قیام اس کے بغیر ممکن نہیں۔

مزیدخبریں