لاہور (نیوز رپورٹر)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ ہزاروں شہادتوں اورقیدوبند کے باوجود کشمیر ی حق آزادی سے دستبردار ہونے کیلئے تیارنہیں جبکہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر اقوام متحدہ کاکردار قراردادوں تک محدود ہے۔مودی بھارتی آئین میں نقب لگاکر جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرسکتا ہے لیکن کشمیریوں کواپناغلام بنانااسکے بس کی بات نہیں۔ وہ یوم یکجہتی کشمیر پر ٹرسٹ کے ہیڈآفس میں سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔