لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما محمد مہدی کی زیر صدارت نواز شریف کے حلقہ این اے 130 میں انتخابی جلسہ منعقد ہوا۔انہوںنے کہا ملکی ترقی کیلئے نواز شریف لازم وملزوم ہیں۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک وقوم کی خوشحالی کیلئے ٹھوس منصوبہ بند ی کی‘یہی وجہ ہے کہ حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کامیاب یقینی ہے۔ امیدوار صوبائی اسمبلی173 میاں مرغوب احمد نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ بھنور میں پھنسے پاکستان کو نواز شریف کی ضرورت ہے۔عوام 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں۔جہانزیب اعوان نے اپنے خطاب میںکہا کہ ناتجربہ کاروں نے 4 قیمتی سال ضائع کردیئے،ملکی نقصان کا ازالہ اسی صورت ممکن ہیکہ نواز شریف کامیاب ہوں۔