اسلام اباد(خبرنگار)انتخابات کی کوریج اور غلط رپورٹنگ کے سدباب کیلئے فیکٹر کے نام سے فیکٹ چیکنگ ایپلیکیشن متعارف کروا دی گئی فیکٹر کے استعمال سے رپورٹنگ کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے گا اور درست معلومات کی ترسیل ممکن ہو سکے گی ،میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی نے نیوز رومز کیلئے فیکٹر کے نام سے ایک ایساڈیجیٹل ٹول لانچ کیا ہے جو غلط معلومات کے پھیلاو کو روکنے میں مددگار ثابت ہو گا۔میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے ڈائریکٹر اور بانی اسد بیگ نے کہا کہ فیکٹر کو ڈس انفارمیشن کے خلاف نیوز رومز کے کام کو مزید بہتر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
غلط رپورٹنگ کے سدباب کیلئے فیکٹر کے نام سے ایپلیکیشن متعارف
Feb 06, 2024