راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹرسے) پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ حلقہ این اے 56کے امیدوار شہریار ریاض نے کہا ہے عوام کا سونامی 8فروری کو پی ٹی آئی کے امیدواروں کو تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کرکے ہماری حریف سیاسی جماعتوں کو سرپرائز دے گا انتقامی کاروائیوں ،خوف، دباؤ اور گرفتاریوں سے بالاتر ہوکر ہمارے ووٹرز گھروں سے باہر نکلیں گے اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک اور قوم کی تقدیر بدل کر رکھ دینگے حلقہ انتخاب میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمارے عزم پختہ ،حوصلے بلند ہیں ہمارے ووٹرز کا مورال بلند اوعزم ناقابل تسخیر ہے جس ہماری کامیابی کا ضامن بھی بنے گاشہر یار ریاض نے کہا کہ لیاقت باغ میں ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہمیں انتخابی عمل سے باہر رکھنے کے لیے قانون کی دھجیاں بکھیر کہ رکھ دی گئیں ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں اور ان پر تشدد بھی کیا گیا ہمارے بینرز بھی اتارے گئے اور کارنرز میٹنگز تک نہیں کرنے دی گئیں ہم ان ساری انتقامی کاروائیوں کا جواب اپنے ووٹ کی طاقت سے دینگے انھوں نے کہا کہ ہماری حریف سیاسی جماعتوں کو عبرت ناک شکست ہوگی۔