راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹرسے)مسلم لیگ ن کے امیدوار پی پی 18سجاد خان نے کہاہے کہ 8فروری حق وباطل کے مابین فیصلے کادن ہوگا اورملک کو بنانے اورتباہ کرنے والوں کو عوام بخوبی پہچان چکے ہیں مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اوراب مسلم لیگ ن ملک کو اقتصادی،معاشی،سیاسی اورجمہوری لحاظ سے بچانے کے لئے میدان میں اتری ہے کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر لحاظ سے ملک اورقوم کوتباہ کیاہے ان شا اللہ 8فروری کو مسلم لیگ ملک بھر سمیت راولپنڈی میں بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی منگل کے روز انتخابی مہم کا آخری جلسہ عام کمیٹی چوک میں امیدوار پی پی 18سجاد خان کے زیرِ اہتمام شام 5بجے منعقد ہوگاجس سے چوہدری تنویر خان،بیرسٹر دانیال چوہدری،حاجی پرویز خان اور میزبان سجاد خان سمیت مقامی رہنما خطاب کرکے مسلم لیگ ن کے سیاسی مخالفین کا پوسٹ مارٹم کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 73 شکریال کے چیئرمین امان اللہ ستی کے زیرِ اہتمام کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے عامر سہیل، آصف قریشی،طارق ظہیر،صفدرعباسی ،امجدہاشمی ،سعیدشاہ اور دیگر نے خطاب کیا