راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹرسے)حلقہ پی پی 16 سے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی بنت راولپنڈی ڈاکٹر طیبہ ممتاز خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور پاکستانی اداروں نے کبھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑا پوری قوم مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔8 فروری کو راولپنڈی کے حلقہ پی پی 16 میں کشمیری عوام گھڑیال کے انتخابی نشان پر مہریں لگا کر پاکستان کے حق میں فیصلہ دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کشمیر کالونی کے مختلف ایریاز میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران ووٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے کشمیری عوام نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے کام کیا ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر ہمارا اٹو ٹ اٹنگ ہے جہاں بھارتی ظلم و ستم اور جبر و تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انشااللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیری قوم خوشحالی کی زندگی بسر کرے گی۔
پاکستانی قوم اور اداروں نے کبھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑا ، ڈاکٹر طیبہ ممتاز
Feb 06, 2024