مقبوضہ وادی میں غیرقانونی کرفیو پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوس ناک ہے، سید انتظار مہدی 

Feb 06, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وکلا برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پربار کے صدر سید انتظار مہدی نقوی اور جنرل سیکریٹری راجہ شاہد ظفر نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں نافذ غیرقانونی اور غیر انسانی کرفیو پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوس ناک ہے ، انہوں نے اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی بند کرانے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لئے بھار ت پر دباو¿ بڑھائےمسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری طور پر حل کیا جائے۔

مزیدخبریں