غریب عوام شعبدہ باز سیاستدانوں سے ہوشیار رہیں، حماد قریشی 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)وائس چیئرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ حماد قریشی نے کہاہے کہ پاکستان کے غریب عوام شعبدہ باز سیاستدانوں سے ہوشیار رہیں، 8 فروری کو فری بجلی گیس کے جھانسے میں آئے بغیر ان کا محاسبہ کریں، آج مہنگائی کے ذمہ دار یہی سابقہ حکمران ہیں غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں، بجلی ،گیس، پٹرول، اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور حالیہ بل ان کی کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ حماد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن