راولپنڈی( سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی اور تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمدنے کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ریلی سے خطاب میں ڈائریکٹر وقار احمد کا کہنا تھا کہ دن منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ان کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت کا اظہار کرنا ہے۔ہم بھارت کی طرف سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حق خودارادیت حاصل کرنے کے لیے کشمیری عوام کی جدو جہد اور عزم کو سلام کرتے ہیں۔
پنجاب آرٹس کونسل میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی اور تصویری نمائش
Feb 06, 2024