شہادت امام موسیٰ کاظم ، مجالس عزا اور ماتمی جلوس برآمد ہوں گے، شوکت عباس جعفری 

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ راولپنڈی ریجن کے جنرل سیکرٹری شوکت عباس جعفری نے شہادت حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے قائم کردہ عالمگیر ایام باب الحوائج کے اختتامی روز 25رجب منگل کو ریجن بھر میں مجالس عزا اور جلوسہائے تابوت کی برآمدگی کے موقع پر انتظامیہ سے خصوصی انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ریجن بھر میں شہادت حضرت امام موسیٰ کاظم کے موقع پرتین سو سے زائد امامبارگاہوں اور عزاخانوں میں مجالس عزا اور ماتمی جلوس برآمد ہوں گے ۔

ای پیپر دی نیشن