سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن اور پناہ کے اشتراک سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر واک

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن اور پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر واک کا اہتمام کیا گیا ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن راولپنڈی رانا شاہد نے واک کی قیادت کی سیکرٹری جنرل پناہ ثناءاللہ گھمن کے علاوہ سول سوسائٹی کے ممبران اور بچوں نے بھی شرکت کی،انا شاہد اور سیکرٹری جنرل پناہ چوہدری ثناءاللہ گھمن نے کہا کہ آج کی واک کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں کو پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بتانا ہے کہ کشمیریوں کے اوپر ہونے والی مظالم کا نوٹس لیا جائے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد یہ بتانا ہے کی کشمیری اس جنگ میں اکیلے نہیں پاکستانی عوام کی غیر متزلزل حمایت ان کے ساتھ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن