ڈیرہ میں دہشت گردی ازلی دشمن کی کارستانی ہے، علامہ مقدسی 

راولپنڈری(جنرل رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے پولیس اسٹیشن درابن ڈیرہ اسماعیل خان پر دہشتگردوں کے حملے اور 10 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن سے چند روز قبل ایسی گھنا¶نی کاروائی ازلی دشمن اور ان کے آلہ کاروں کی کارستانی ہے۔ علامہ مقدسی نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل قلعہ قمع کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر سخت عملدرآمد کیا جائے اور مصلحتوں کو خاطر میں نہ لایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن